پاکستان کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز اور کرونا ٹیسٹنگ کٹس ایک ماہ میں دستیاب ہونگی،فواد چوہدری 

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مہینے تک پاکستان کے تیارکردہ وینٹی لیٹر اور کرونا کی ٹیسٹنگ کٹس دستیاب ہوگی۔ جن سے کرونا کا علاج اور آسان تشخیص ممکن ہو سکے گی۔

وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے یہ خوشخبری ان کی صدارت میں ہوئے ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز کی ہنگامی بنیادوں پر تیاری کے اجلاس میں سنائی گئی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چویدری کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے تیار کردہ وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ کٹس ایف ڈی اے اور برطانیہ کے طے شدہ معیار کے مطابق ہونگی۔

دوران اجلاس فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت آئی ٹی کی جانب سے تیار کردہ وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ کٹس بین الاقوامی قیمت سے آٹھ گنا کم قیمت پر دستیاب ہونگی۔ جبکہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ تاہم کرونا کی ٹیسٹنگ کٹس کی ذمہ داری نسٹ یونیورسٹی کی ٹیم کو سونپی گئی ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More