کورونا وائرس: حکومت سندھ نے دس ہزار کٹس منگوائیں یا صرف سو ؟ معاملہ الجھ گیا

وزیراعلی سندھ نے صوبے میں کرفیو کی خبروں کی تردید کردی

انڈس اسپتال کے سی ای او نے وزیر اعلی سندھ کا دس ہزار کٹس منگوانے کا دعوی مسترد کردیا۔

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے دس ہزار کٹس منگوانے کے بار بار دعوے کیے لیکن کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس کتنی آئیں اور کتنے لوگوں کے ٹیسٹ کیے گیے؟ کسی کو علم نہیں۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ انڈس اسپتال کے ساتھ مل کر دس ہزار کٹس منگوا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک پریس کانفرنس میں میں انکا کہنا تھا کہ کٹس منگوانا آسان ہے لیکن ٹیسٹ کرنا مشکل ہے اور مشینیں بھی فوری دستیاب نہیں ہیں، اور یہ کہ ایک وقت میں ایک مشین میں صرف 45 ٹیسٹ ہو سکتے ہیں۔

لیکن آج ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انڈس اسپتال کے سی ای او نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے دعوے کو مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دس ہزار کٹس نہیں صرف سو کٹس تھیں، جن سے دس ہزار ٹیسٹ ہوسکتے تھے اور یہ کہ جن میں سے ساڑھے سات ہزار ٹیسٹ ہم کر چکے ہیں ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک کٹ سے 45 نہیں تقریبا 95 لوگوں کے ٹیسٹ ہو سکتے ہیں ۔

یاد رہے کہ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری اور سندھ حکومت کے دو دوسرے وزراء بھی دس ہزار کٹس منگوانے کے دعوے کر چکے ہیں۔

    MPA (870 posts)

    Is mouqa per b rishwt, fraud Allah in ko hadaiat dae. Is waqat Punjab mein shebaz sharief ki haqoomat hoti tto be essay hi hona that jesa sind mein ho raja hie,

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More