پاکستان ریلوے کا بڑا اقدام، ٹرین کی بوگیاں آئسولیشن وارڈز میں تبدیل

پاکستان ریلوے کا بڑا اقدام، ٹرین کی بوگیوں کو قرنطینہ سنٹر میں بدل دیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور متاثرہ مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جہاں حکومتی اور سماجی سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں وہیں وزارت ریلوے کی جانب سے بھی کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدام اٹھاتے ہوئے ٹرین کے اندر قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کی جانب سے قرنطینہ ٹرین کا افتتاح بھی کر دیا گیا ہے۔ شیخ رشید کی جانب سے افتتاح کی گئی ٹرین میں ،6 ڈبوں پر مشتمل 50 بیڈ کا قرنطینہ سنٹر بنایا گیا ہے جس میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو رکھا جا سکتا ہے۔

قرنطینہ ٹرین میں تمام طبی سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں مریض کو فوری طبی مدد فراہم کی جا سکے۔

قرنطینہ ٹرین میں 6 کمروں پر مشتمل انتہائی نگہداشت کا یونٹ قائم کیا گیا ہے۔ جبکہ قرنطینہ میں 6 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔

آئسولیشن وارڈ میں اٹیج باتھ روم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ جو مریضوں کے علاج کے لیے محمکہ صحت کے حکام کو فراہم کر دی گئی ہے۔

    (39 posts)

    Mosques can be utilized as quarantine centres. There are millions of mosques in Pakistan which are empty now a days. What’s the best use of these. Patients can offer prayers as well, so the mosques can be filled up. There are washroom facilities as well.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More