غیر اعلانیہ کرفیو مودی کی سب سے بڑی حماقت ہے ، نجم سیٹھی

 

غیر اعلانیہ اور اچانک لاک ڈاؤن مودی کی تاریخی غلطی، بھارت کو لے ڈوبے گی؛ اگر یہی حالات رہے بھارت میں 23 کروڑ  افراد  کو کرونا ہو سکتا ہے، حالات مزید گھمبیر ہوں گے ، نجم سیٹھی

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھارت میں بغیر کسی پلاننگ اور سوچ بچار کے اچانک سے کرفیو لگا دیا گیا۔

کرفیو کا نتیجہ یہ نکلا کہ اب بھارت کے لاکھوں لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں اور ایک نئے بحران نے جنم لے لیا ہے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورت حال رہی تو پھر خدشہ ہے کہ بھارت میں قریب 23 کروڑ لوگ کرونا وائرس کا شکار ہو جائیں گے۔اور اگر سیریس کیسز ایک فیصد بھی ہوئے تو بھارت میں خاکم بدہن 4 سے 5 کروڑ لوگ مر سکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے اتنی بڑی حماقت کی ہے اب انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کیا جائے، اس لئے بدحواسی میں وہ اب کوئی اور بڑا فیصلہ بھی نہیں لے رہے۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر بھارت میں چار گھنٹے کے نوٹس پر کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا، جسکا نتیجہ یہ نکلا کہ مزدور لوگ بیروزگاری کے ڈر سے اپنے آبائی علاقوں میں جانے کی غرض سے سڑکوں پر نکل آئے لیکن ہر قسم کی ٹراففُک بند ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر ادھم مچ گیا۔

    Citizen (32 posts)

    پس ثابت ہوا کے عمران خان کا فیصلہ لاک داؤن نہ کرنے والا ٹھیک تھا. کمینے اب مان لے یہ بات.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More