آپ کرونا ٹائیگر فورس کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں

وزیر اعظم کی کرونا ٹائیگر فورس کا حصہ بننا چاہتے ہیں؟ ہم آپ کو بتائیں گے کہ رجسٹر کیسے ہونا ہے

کرونا ٹائیگر فورس ملکی سطح پر نوجوانوں پر مشتمل فورس ہوگی جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کرے گی

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران امدادی سرگرمیوں کے لئے کرونا ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا ہے یہ فورس نوجوانوں پر مشتمل ہوگی جو مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے پورے ملک سے نوجوانوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس فورس کا حصہ بن کے ملک و قوم کی خدمت کریں۔

اس سلسلے میں رضاکارانہ اس فورس کا حصہ بننے والوں کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

طریقہ کار یہ ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے نوجوان کو سیٹیزن پورٹل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی، اور اس میں نام، فون نمبر، شناختی کارڈ نمبر، یونین کونسل اور ضلع کا اندراج کرنا ہوگا۔

منتخب ہونے والے رضاکار نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More