’’ بھاپ وہاں پہنچتی ہے جہاں کرونا قیام کرتا ہے‘‘

بھاپ لیں اور کرونا وائرس کو بھگائیں۔ ایک ڈاکٹر کا دعویٰ

جب سے کرونا وائرس کی وہا پھیلی ہے کچھ لوگوں نے اسے کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے۔ کوئی کرونا وائرس کی ویکسین بیچ رہا ہے اور پولیس کے ہاتھوں پکڑا جاتا ہے، کوئی کبوتروں کے گوشت کے ذریعے علاج کررہا ہے تو کوئی پھونکوں کے ذریعے علاج کررہا ہے۔

ان حالات میں ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ بھاپ کے ذریعے کرونا وائرس کو بھگا سکتا ہے۔ اس شخص کے مطابق کرونا کو بھگانے کیلئے ہم نے بہت کم پیسے رکھے ہیں، ہم بھاپ کیلئے 5 منٹ کے سیشن کے صرف ایک ہزار روپے لے رہے ہیں۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہم نے جو سٹیمر خریدا ہے یہ جرمنی سے لیا گیا ہے اور ٹاپ کا سٹیمر ہے اور یہ سٹیمر بھاپ کو اس جگہ پر پہنچاتا ہے جہاں یہ کرونا وائرس قیام کرتا ہے۔

ڈاکٹر نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ اپوائنٹمنٹ بک کروائیں اور بھاپ لیں۔ ڈاکٹر نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنا موبائل نمبر بھی دیدیا

ڈااکٹر کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر یہ ٹاپ کاسٹیمر جرمنی سے منگوایا گیا ہے جو کرونا کو بھگاتا ہے تو پھر جرمنی کیوں کرونا وائرس سے چھٹکارا پاسکا جہاں کیسز کی تعداد 67000 سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 67,051 ہوچکی ہے اور 650 اموات ہوچکی ہیں ۔

کیا بھاپ کورونا وائرس کیلئے مددگار ہے؟

کرونا وائرس کیلئے بھاپ مددگار ہے لیکن ابھی تک ایسا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ کرونا وائرس کا مریض بھاپ لینے سے صحت یاب ہوگیا لیکن کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بھاپ لینا فائدہ مند ہے۔بھاپ لینا نزم ،زکام ، کھانسی کیلئے مفید ہے۔ بھاپ میں سانس لینے سے ناک سے حلق تک کا اندرونی حصہ نزلے کی رطوبت سے صاف ہوجاتا ہے، گلے سے بلغم کو خارج کرتا ہے ۔ جس سے گلے اور کھانسی کی صورت میں افاقہ ہوتا ہے۔

    (29 posts)

    please stop promoting fake doctors and thugs trying to loot people. there is no scientific evidence for this treatment. no where in the world. this guy should be penalized for spreading fake info/treatement

    New Member (8 posts)

    یہ پارلر اور بیوٹی سلون میں عام ہے جہاں سٹیم سے فیشل کیا جاتا ہے اور جو حاجی صاحب ہیں ان کے بڑے بھائی ہیں

    (1 posts)

    Bhai 1000 main 5 minute sream, kuch to khuda ka khof karo .baqi log mar rahay hain to yum ne bi marna ha. Kyon logon ko ullo bna rahay ho.
    Germany sur europe main roz hzaron log mar rahay hain ,agar ye itna hi effective ha to wo is se apnay mareez na bcha liun. Khuda ki laanat ho tum lutaron pe.

    (1 posts)

    ھا ھا ھا ھا یہ تو نائیوں کی دوکانوں پر عام ہے لوگوں کو بیوقوف نہ بناو میری حکومت سے درخواست ہے اس فراڈیے کو پکڑا جائے

    Prime Minister (22k + posts)

    Why make such a big fuss about this Dr’s claim that steam could kill cronavirus in your lungs. There could be some truth to it as I understand the crona virus gets killed at temperatures of 25-26C.
    Why not let some patients inhale steam to see if they get better?
    Use a tea kettle if you can’t afford a steamer.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More