کراچی میں مزید 2 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق،اموات کی تعداد 26 ہوگئی

 

کراچی میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جان کی بازی ہار بیٹھے جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 26 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1925 تک جا پہنچی ہے۔

سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کراچی میں 2 افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس سے متاثرہ دو افرا د جن کی عمریں 70 سال اور 74 سال ہیں آج جاں بحق ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فوت شدگان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، ان ہلاکتوں کے بعد صوبے میں کل فوت ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد پنجاب سے بڑھ گئی ہے، وزارت صحت و بہبود آبادی کے ترجمان میران یوسف نے سندھ میں مزید 61 کیسز کی تصدیق کی جن میں سے 45 افراد کا تعلق کراچی جب کہ 14 کیسز حیدرآباد میں سامنے آئے، حیدرآباد سے سامنے آنے والے افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے، سندھ میں کل متاثرہ افراد کی تعداد676 ہوگئی ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More