بھارت پلٹ پاکستانیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق

تفصیلات کے مطابق حالیہ بھارت سے آنے والے 5 پاکستانیوں میں سے دو میں کرونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے جنہیں فوری طور پر لاہور کے سروسز ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں صحت حکام کی جانب سے ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ جبکہ دونوں مریضوں کا تعلق بھی لاہور سے بیان کیا جا رہا ہے۔

بھارت سے واپس آنے والے پانچ افراد میں سے کورونا کا شکار ہونے والوں میں یاسر مختار اور محمد خالد شامل ہیں۔ جبکہ باقی کے تین افراد جن میں چوہدری اشفاق اور چوہدری آصف شامل ہیں جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے ان کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں جبکہ پانچواں شہری نگہت مختار جو جگر کے عارضہ میں مبتلا ہے اور جگر کی پیوندکاری کیلئے بھارت گیا تھا اس کا ٹیسٹ بھی نیگیٹو آیا ہے۔

جگر کی پیوندکاری کے لیے بھارت جانے والے نگہت مختار کے ساتھ ان کا بھائی یاسر مختار اور ایک ڈونر محمدخالد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تاہم بھارتی ڈاکٹروں کی جانب سے مریض کے مرض کی شدت کو دیکھتے ہوئے اور مریض کے عمر رسیدہ ہونے پر اس کے علاج سے معذرت کرلی گئی تھی۔ جس کے بعد یہ لوگ اتوار کے روز واہگہ بارڈر کے راستے واپس وطن لوٹ آئے تھے۔

بعد ازاں بھارت سے واپس لوٹنے والے ان پانچوں افراد کو شیخ زید ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا جہاں صحت حکام کی جانب سے ان کے کرونا کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں یاسر مختار اور محمد خالد کے کرونا کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ باقی تینوں افراد کے کرونا کے ٹیسٹ نیگٹیو آئے۔ جنہیں تاحال صحت حکام کی جانب سے کرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

 

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More