بھاپ سے کرونا بھگانے کا دعویٰ کرنیوالے ڈاکٹر کا بھی سافٹ وئیر اپڈیٹ

بھاپ کے ذریعے کرونا وائرس کے خاتمے کا دعویٰ کرنیوالے ڈاکٹر کا بھی سوفٹ وئیر اپڈیٹ۔اپنے کرونا بھگانے کے دعوے پر معذرت کرلی

ڈاکٹر نے اپنے ویڈیو پیغام میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو بہت مس انڈرسٹینڈنگ سی ہے۔ یہ ہمارے کزنز کا آپس میں مذاق ہے جو ہم نے اپنے وٹس ایپ فیملی گروپ میں شئیر کی تھی۔

ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھاپ لینے کی کوئی فیس وصول نہیں کررہے، ہم فی سبیل اللہ کام کررہے ہیں۔اس مشکل گھڑی میں ہم آپکے ساتھ ہیں

یادرہے کہ اس شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بھاپ کے ذریعے کرونا وائرس کو بھگا سکتا ہے۔ اس شخص کے مطابق کرونا کو بھگانے کیلئے ہم نے بہت کم پیسے رکھے ہیں، ہم بھاپ کیلئے 5 منٹ کے سیشن کے صرف ایک ہزار روپے لے رہے ہیں۔

Beware of these fraudsters

کیا ایسے فراڈیوں کے خلاف حکام ایکشن لیں گے جو کورونا کے علاج کے نام پر عوام کو لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں؟

Posted by Siasat.pk on Tuesday, March 31, 2020

ڈاکٹر کا مزید دعویٰ تھا کہ ہم نے جو سٹیمر خریدا ہے یہ جرمنی سے لیا گیا ہے اور ٹاپ کا سٹیمر ہے اور یہ سٹیمر بھاپ کو اس جگہ پر پہنچاتا ہے جہاں یہ کرونا وائرس قیام کرتا ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More