کامران شاہد کے جھوٹی تعریف کرنے پر سعید غنی نے سچ بول دیا

کامران شاہد کو سندھ حکومت کی جھوٹی تعریف کرنے پر سبکی کا سامنا۔۔

کامران شاہد اپنے شو میں سندھ حکومت کی جھوٹی تعریف کرتے ہوئے بولا آپ نے بنا ٹائیگر فورس کے لوگوں کے گھروں تک کھانا پہنچایا ، یہ آپ نے کیسے کیا ؟ وزیراعظم تو اسکے لیے فورس بنا رہے ہیں

جس پر سعید غنی نے جواب دیا کہ ہم نے ابھی تک کسی کے گھر کھانا نہیں پہنچایا

یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور موضوع بحث بن گیا۔۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ کچھ صحافی عمران خان کے بغض میں اس سندھ حکومت کی جھوٹی تعریف کررہے ہیں جو راشن کا ایک دانہ بھی نہیں دے سکی اور سندھ کی عوام دہائیاں دے رہی ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کامران شاہد پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہن آرام ای؟

جس پر کامران شاہد نے کہا کہ اسی کو ہم صحافت کا ماسٹر سٹروک کہتے ہیں۔ اندازوں پر ایک سوال سچ جاننے کا باعث بنا، سوال پوچھنے کے انداز سے ہی حقیقت جاننے میں مددمل سکتی ہے۔ سچ بولنے پر سعید غنی کو سراہا جانا چاہئے

سوشل میڈیا صارفین کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت، خیبرپختونخوا حکومت اور وفاق معاشی پیکیجز اور ریلیف پیکیجز کا اعلان کرچکے ہیں ، کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے وہ بھی محنت کررہے ہیں لیکن صحافی سندھ حکومت کی ہی تعریفیں کررہے ہیں، آخر کی اسکی وجہ کیا ہے؟ کیا یہ عمران خان کا بغض ہے یا انہوں نے پیپلزپارٹی سے پیسے پکڑے ہوئے ہیں؟

    (1 posts)

    please donot turn mole in to mountain shahid is a neutral and honest journalist he used his art of knowing the truth and the innocent critics started berating him this is not fair

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More