بھارت : کرونا ہیلپ لائن پر سموسے کھانے کی فرمائش مہنگی پڑ گئی

بھارت میں کرونا ہیلپ لائن پر شہری کی سموسے کھانے کی فرمائش، پولیس سموسے لے کے گھر پہنچ گئی۔۔ ضلع کے مجسٹریٹ نے اپنی نگرانی میں "سموسے” کھلائے

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے تشکیل دی گئی ہیلپ لائن پر ایک شخص نے سموسے منگوانے کی ضد کر دی، ضلعی انتظامیہ نے بار بار سمجھایا مگر جوان باز نہ آیا اور پھر علاقہ مجسٹریٹ پہنچ گئے "سموسے” لے کر۔

حکومتی اہلکاروں نے اہلکاروں نے اس شخص سے محلے کی نالیاں صاف کروائیں اور اس کی تصویر اپنی ٹویٹ میں پوسٹ کی ہے جس میں شہری کو ہاتھ میں جھاڑو لیے محلے کی نالیاں صاف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع رام پور کے مجسڑیٹ اونجانیا کمار کی ٹویٹ نے یہ ساری کہانی بیان کی ہے جو انٹرنیٹ پر وائرل ہے اور اسے ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے۔

وہ لکھتے ہیں کہ ’خبردار کرنے کے باوجود ہمیں اس کے لیے سموسے لے کر جانا پڑا، اور کنٹرول روم میں بار بار سموسوں کے لیے فون کر کے پریشان کرنے کی وجہ سے ان سے نالیوں کی صفائی کروائی گئی ہے۔‘

واضح رہے کہ انڈیا میں کورونا وائرس سے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 12 سو سے زائد مریض ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More