پاکستان میں کروناکے مریضوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کرگئی

ملک بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2039 ہوگئی ہے جب کہ وائرس کے باعث اب تک 26 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2039 ہوگئی ہے جب کہ وائرس کے باعث اب تک 26 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، کورونا وائرس سے متاثر 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 82 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری نئے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 708، سندھ میں 676، خیبر پختونخوا میں 253، بلوچستان میں 158، اسلام آباد میں 54، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 6 مریض موجود ہیں۔

پنجاب میں گزشتہ روز مزید 57 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 708 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیرہ غازی خان زائرین، ملتان، رائے ونڈ اور فیصل آباد قرنطینہ میں 337 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔

لاہور میں 154، گجرات 72، راولپنڈی 45، جہلم 28، ننکانہ 13، گوجرانوالہ 12، فیصل آباد 9، حافظ آباد اور ڈی جی خان 5، 5، منڈی بہاؤالدین 4، رحیم یار خان، بہاولنگر اور میانوالی 3، 3 جب کہ نارووال، لودھراں، ملتان، وہاڑی اور سرگودھا میں 2، 2 کیس ہیں۔ اس کے علاوہ اٹک، خوشاب، بہاولپور، قصور اور لیہ میں ایک ایک کیس ہیں۔

سندھ میں متاثرین کی تعداد 676 ہوگئی ہے۔ کراچی میں مریضوں کی تعداد 274، حیدر آباد میں 128 جبکہ دادو اور جیکب آباد میں ایک ایک کیس ہے۔ حیدر آباد میں 94 کیسز کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق سکھر قرنطینہ میں 265 اور لاڑکانہ قرنطینہ میں 7 کیسز مثبت ہیں جبکہ صوبے میں اب تک 51 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More