امریکہ میں ماسکس کی قلت، ٹرمپ نے خواتین کو اسکارف پہننے کامشورہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر خواتین کو اسکارف پہننے کا مشورہ دے دیا۔

امریکہ میں کرونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ 88 ہزار 647 ہوچکے ہیں اور امریکہ کی تقریبا تمام ریاستوں میں کرونا وائرس جڑپکڑ چکا ہے جس کے باعث امریکہ میں ماسکس کی قلت پیدا ہوگئی ہے اس تناظر میں ایک خاتون نے امریکی صدر سے ماسکس کی قلت سے متعلق سوال کیا

جس پرڈونلڈ ٹرمپ نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دیکھیں سنیں! آپ سکارف استعمال کرسکتی ہیں۔ بہت سے لوگ سکارف استعمال کرتے ہیں، آپ بھی کرسکتی ہیں۔ اسکارف بہت بہتر ہوگا۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میرے احساسات یہ ہیں کہ لوگ ماسک ہی چاہتے ہیں، اس میں کوئی نقصان نہیں لیکن میں کہوں گا کہ اسکارف استعمال کریں بجائے اسکے کہ ماسک ڈھونڈتے پھریں۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 188,647 ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4,059 ہوگئی ہے۔ اس وقت امریکہ کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد کےلحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

    Prime Minister (22k + posts)

    ہاے اس کافر کا مسلمان ہونا
    عورتوں کو سکارف تو پہنا دیا ہے؟..کل کو
    دوپٹہ اور برقع بھی پہناے گا

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More