وزیر اعظم عمران خان کی اے آر وائی پر ٹیلی تھون،کورونا ریلیف فنڈ میں کروڑوں کے عطیات جمع

ملک کی معروف شخصیات نے اے آر وائی ٹی وی کی ٹیلی تھون نشریات میں وزیر اعظم کرونا ریلیف فنڈ میں بھاری رقم عطیہ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ٹی وی کی جانب سے وزیر اعظم کرونا ریلیف فنڈ خصوصی نشریات کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کی معروف اور نامور شخصیات نے بزیعہ ٹیلی فون شرکت کر کے کرونا ریلیف فنڈ میں بھاری رقم عطیہ کی۔ جو غریب مزدوروں کو ریلیف دینے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

خصوصی نشریات کی میزبانی کے فرائض وسیم بادامی، فہد مصطفیٰ اور اقرار الحسن کی جانب سے سر انجام دیے گئے۔ نشریات کے آغاز پر اے آر وائی گروپ کے سی ای او سلمان اقبال کی جانب سے ساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کی ٹیسٹنگ کٹس، سوٹس بھی ریلیف فنڈز میں عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ٹیلی تھون میں بذریعہ ٹیلیفون شرکت کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کرتے ہوئے رقم بتانے سے گریز کیا۔ تاہم اداکارہ نے پاکستانی عوام اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں آگے بڑھ کر دل کھول کر عطیات دیں اور مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کا ساتھ دیں۔

پاکستانی معروف اور نامور اداکار ہمایوں سعید نے بھی ٹیلی تھون کی خصوصی نشریات میں بذریعہ ٹیلیفونک شرکت کرتے ہوئے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 5 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ اداکار ہمایوں نے بھی پاکستانی عوام سے بڑھ چڑھ کر عطیات دینے کی اپیل کی اور کہا کہ جیسے آج سے پہلے تمام پاکستانیوں نے ایک ساتھ مل کر ہر مشکل گھڑی کا مقابلہ کیا ہے تاہم یہ بھی سب کو ایک ساتھ مل کر ایک قوم ہونے کا ثبوت دینے کا وقت ہے۔

علاوہ ازیں ڈپٹی سیکریٹری جنرل ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمود شیخانی کی جانب سے شیخانی فیملی کی طرف سے 10 لاکھ روپے فنڈز دینے کا اعلان کیا گیا۔

وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل کی آئندہ تین ماہ کی کمائی وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا کہ پوری دنیا کرونا وائرس کے مشکل وقت میں ہے۔

سب کی طرح میگی پاکستان نے بھی حصہ ڈالتے ہوئے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈز میں 25لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ اسی طرح اونر مے جی عزیر عزیر صبور نے پچیس لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

ہائر پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو جاوید آفریدی نے وزیراعظم ریلیف فنڈز میں سب سے زیادہ ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ایڈمرل جمیل نے وزیراعظم ریلیف فنڈز میں پانچ کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ رقم گورنر سندھ عمران اسماعیل کے حوالے کریں گے جس میں سے تین کروڑ ہم پہلے ہی ادا کر چکے ہیں جبکہ باقی کے دو کروڑ بھی جلد سے جلد ادا کر دیے جائیں گے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More