کرونا کو شکست دینے کیلئے چین نے اپنے شہریوں کو کونسی غذائیں کھلائیں؟

کرونا کو کن غذاؤں سے شکست دی، چینی ڈاکٹرز نے بتا دیا۔۔۔قوت مدافعت بڑھانے والی غذاؤں نے کرونا کے خلاف موثر اثر دکھایا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے چینی ڈاکٹرز نے بتایا کہ کرونا سے متاثر مریضوں کے لئے قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات نے موثر اثر دکھایا۔

ڈاکٹر عائشہ کا کہنا تھا کہ چین کی طبی ٹیم کے مطابق مریضوں کو ایسی خوراک استعمال کا زیادہ استعمال کروانا چاہیے جو قوتِ مدافعت کو بڑھائیں کیونکہ اس کے بعد وائرس جسم میں کمزور پڑنا شروع ہوجاتا ہے اور پھر جلد اس سے نجات مل جاتی ہے۔

ڈاکٹر عائشہ کے مطابق چائنا کے ایکسپرٹس نے کرونا سے بچاؤ کیلئے لہسن، کلونجی، کڑی پتہ ، زیرہ جیسی چیز استعمال کریں جو پاکستان میں عام مل جاتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ چینی ٹیم نے یہ بھی بتایا کہ شہری بھی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے والی خوراک استعمال کریں۔ طبی ٹیم نے بتایا کہ کرونا کی علامات 28 روز بعد بھی ظاہر ہوئیں۔

جناح اسپتال کراچی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ابھی کرونا ٹیسٹنگ کی استعداد جارحانہ قسم کی نہیں ہے، مریضوں کی درست تعداد بھی مجھے معلوم نہیں ہے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت جو تعداد بتائی جارہی ہے وہ تصدیق شدہ کیسز کی ہے، 14دن قرنطینہ میں رہنےکا مقصدیہ نہیں کہ پھر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا بلکہ اس کا اصل مقصد یہ ہے کہ متاثرہ شخص دوسرے کو متاثر نہ کرے

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More