کرونا ریلیف ٹائیگر فورس میں اب تک کتنے نوجوانوں نے رجسٹریشن کروائی؟

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس میں اب تک کتنے نوجوانوں نے رجسٹریشن کروائی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا ریلیف ٹائیگرفورس کا 2 لاکھ 80 ہزار نوجوان حصہ بن گئے۔ کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن میں غیر معمول تیزی کی وجہ سے سسٹم جام ہونے لگا ۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 2 لاکھ 2 ہزار، 673 نوجوان کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئے ، سندھ میں 36 ہزار 746 ،خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 14 نوجوان رجسٹرڈ ہوئے، وفاقی دارالحکومت میں 4 ہزار 215 نوجوانوں نے رجسٹریشن کرالی آزاد کشمیر میں 2 ہزار 694 ،بلوچستان 1 ہزار 998 ،گلگت بلتستان 759 رجسٹرہوئے۔

ملک بھر میں 6 ہزار 567 خواتین نے بھی کورونا ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کرالی۔

ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم کی ایک کال پر صرف 48 گھنٹوں میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں نے کرونا ریلیف ٹائیگرز میں رجسٹریشن کی۔5000 سے زائد ہماری بہنیں بھی شامل۔ جب بہت سارے لوگ گھروں میں بھی ماسک پہن کر بیٹھتے ہیں یہ جوان بیٹے اور بیٹیاں فرنٹ لائن پر لڑنے کو تیار۔پاکستانی قوم کہ جذبے کو سلام

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More