تمام لوگ نماز جمعہ گھر پر ادا کریں، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

تمام لوگ نماز جمعہ گھر پر ادا کریں، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والوں کے لیے لفظ شہید یا جاں بحق استعمال کیا جائے، انتقال کرنے والے کی نماز جنازہ میں قریبی رشتہ داروں کو شرکت کی اجازت ہونی چاہیے۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر لوگ گھروں میں نماز ادا کریں تاکہ آپس میں میل جل نہ ہو، مساجد کو کمیونٹی سینٹرز قرار دیا جائے جبکہ آئمہ مساجد کی گرفتاری کے بجائے ان سے تعاون کیا جائے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ عبادات کے اجتماعات پر حکومتی پابندیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

    MPA (732 posts)

    جناب چیئرمین صاحب، آپکو صرف نمازوں پر پابندی لگانے کے لئے رکھا ہوا ہے، کچھ ان غریبوں کے بارے میں بھی حکومت کو احساس دلائیں جو بیچارے بھوک سے تنگ آکر سڑکوں پر ہجوم لگائے ہوئے ہیں اور پھر بھی ان کی داد رسی نہیں ہو رہی۔

    Minister (2k + posts)

    !ہمیشہ دیر کر دیتے ہو
    آپ نے پرنٹنگ پریس کو تسلیم کرنے میں دیر کی تھی’ ریڈیو کو قبول کرنے میں دیر کی تھی لاوڈ سپیکر اپنانے میں دیر کی تھی’ کیمرہ کو ماننے میں دیر کی تھی ‘ اور کتنے گنواؤں..
    اب وبا کے وقت گھروں میں نماز پڑھنے کی حدیث کو قبول کرنے میں بھی دیر کر دی ہے. آخر ہر بار دیر کیوں کر دیتے ہیں؟

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More