کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے نوجوان نے اپنا پلازما عطیہ کردیا

پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے  مریض یحییٰ جعفری نے اپنا پلازما عطیہ کردیا۔

یحییٰ جعفری پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے متاثرہ شخص تھے جو ایران سے آئے تھے اور ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، صحت یاب ہونے کے بعد یحییٰ نے اپنا پلازما عطیہ کردیا تاکہ  کورونا وائرس سے متاثرہ مزید لوگوں کی جان بچائی جاسکے۔

ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری کا کہنا تھا کہ یحییٰ اور ان کے والدین کی ہمت کو داد دیتے ہیں، یہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے کسی انسان کا پہلا پلازما ہے جو پاکستان میں عطیہ کیا گیا، ایف ڈی اے اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق یحییٰ کا دیا ہوا پلازما زندگیاں بچائے گا۔

یحییٰ جعفری کا کہنا تھا کہ خوش ہوں کہ میرا پلازما کسی اور انسان کی جان بچانے میں کام آئے گا، یہ وائرس کچھ ہی عرصے میں تاریخ کا حصہ بن جائے گا یاد رکھا جائے گا تو بس ہماری ہمت، حوصلہ، عزم اور ارادہ، میرے پلازما عطیہ کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ میری وجہ سے میرے ملک یا میرے ملک کے لوگوں کو کوئی فائدہ پہنچ سکتا ہے تو میں اس کیلئے حاضر ہوں۔

یحییٰ کی والدہ کا کہنا تھا کہ گھبرائیں نہیں ، پریشان نہ ہوں اس مشکل وقت میں تمام مسلمان، اور قوم ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More