ملک غیر معینہ مدت کیلئے لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ ملک غیر معینہ مدت کیلئے لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہماری افواج کورونا کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سےمتعلق میڈیا کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پر فوج اس وبا سے عوام کو بچانے اور ان کو تحفظ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہیں، ملک کے ہر کونے میں پاک افواج وبا کو روکنے کیلئے سرگرم ہیں، تمام فارمیشن کمانڈرسول انتظامیہ کو تعاون فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ 38 دنوں میں ایک قوم کی حیثیت سے اس وبا کا اچھے انداز میں مقابلہ کیا ہےڈاکٹر پیرا میڈیکل اسٹاف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل ِ تحسین ہے، علماء کرام کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جن کے پیغام سے اس نازک وقت میں اتحاد قائم رہا اور عوام کو آگاہی پہنچائی جاتی رہی، ہمیں اسی طرح رنگ ، نسل، مذہب اور ہر تفریق سے بالاتر ہو کر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More