کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے دنیا جلد ہی عمران خان کے طریقہ کار پر عملدرآمد کرے گی ۔ رمیز راجہ

کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے دنیا جلد ہی عمران خان کے طریقہ کار پر عملدرآمد کرے گی

کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے دنیا جلد ہی وزیراعظم عمران خان کے طریقہ کار پر عمل کرے گی، سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی سابق ٹیسٹ اوپنر رمیز راجہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا جلد ہی وزیراعظم عمران خان کے کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے طریقہ کار کو اپنائے گی۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ” آخر کار کورونا وائرس بارے عمران خان کا نقطہ نظر ہی ٹھیک ثابت ہوگا، انہوں نے ناقدین کو خوش کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ غریب کا سوچا ہے اور احتیاط اور معیشت کا پہیہ بھی چلائے رکھنے میں بہترین انداز میں اعتدال قائم کیا ہے ۔جلد ہی باقی دنیا بھی اس ماڈل کی تقلید کرے گی۔”

رمیز راجہ کی اس ٹویت پر سوشل میدیا صارفین نے کچھ اس طرح کا ردعمل دیا

؎

یاد رہے کہ 1992 کی فاتح ٹیم پاکستان جس کی قیادت عمران خان نے کی تھی کا رمیز راجہ حصہ رہ چکے ہیں۔ جو کہ عمران کی قائدانہ صلاحیت سے اچھی طرح سے واقف ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More