’’کروناوائرس کا بڑاطوفان آنے والا ہے‘‘

کرونا کا طوفان آنے والا ہے،ڈاکٹرجاوید اور ڈاکٹر عطاء الرحمان نے  خطرے کی گھنٹی بجادی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا کے کسیز میں تیزی سے اضافے نے عوام اور حکمران سب ہی کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔۔ ایسے میں ڈاکٹرز کی جانب سے خطرے کی گھنٹی بجادی گئی ہے۔

امريکا ميں کرونا کے  متاثرین کا علاج کرنے والے پاکستانی نژاد ڈاکٹر جاويد امام نے کہا کہ آئندہ چھ  سے آٹھ ہفتوں ميں  کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بلند ترين سطح پر جائے گی۔۔  نجی ٹی وی کو انٹرویو میں  شکاگو سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر جاويد امام نے کہا کہ امریکا نے کرونا کے لئے اقدامات کرنے میں چار سے چھ ہفتے صرف ضائع کیا انہوں نے پاکستانی حکومت کی جانب سے اس عالمی وبا کے نمٹنے کے بروقت اقدامات کو سراہا۔۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کرونا کا شکار نوجوان دوسروں کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔  کیونکہ کرونا سے کم عمر مرنے والے افراد میں کوئی نہ کوئی چھپی بیماری ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا اب فلو کی طرح سیزنل ہوجائے گا جو زیادہ خطرے کا باعث ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  کرونا کی ویکسین  میں ایک یا ڈیڑھ سال لگیں گے، انہوں نے مشورہ دیا کہ کرونا سے بچنا ہے تو سوشل ڈسٹینسنگ پر توجہ دیں ماسک بھی زیادہ کارآمد نہیں ہیں۔۔

دوسری جانب پاکستان کے معروف سائنس دان ڈاکٹر عطاء الرحمان نے بھی خبردار کردیا کہ کرونا وائرس کا ایک بڑا طوفان آنے والا ہے جس سے خطرے کا سامنا ہوگا۔ ہم کرونا وائرس پر قابو نہیں پاسکے  ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد  تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں کرونا ٹیسٹنگ کا نظام بھی بہتر نہیں ہے۔  ایک دن میں کم ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔۔ ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ کرونا کی ویکسین کے حوالے سے پاکستان میں ٹرائل ہوچکے ہیں لیکن ابھی ویکسین کو بھول ہی جائیں۔۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے چونسٹھ ہزار سات سوا انتیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔۔ بارہ لاکھ دوہزار چار سو تینیس افراد متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ دولاکھ چھیالیس ہزار چھ سو اڑتیس صحتیاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس کے سے دوہزار آٹھ سو اسی افراد متاثر ہوچکے ہیں

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More