آئرلینڈ کے وزیراعظم نے دوبارہ میڈیکل کا شعبہ جوائن کرلیا

میڈیکل کا شعبہ چھوڑ کر سیاست شروع کرنے والے آئرلینڈ کے وزیراعظم نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر دوبارہ اپنی میڈیکل کی خدمات پیش کردیں۔

آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو وارادکرنے میڈیسن کی ڈگر ی حاصل کی تھی اور سات سال ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں لیکن پھر ا نہوں نے سیاست میں قدم رکھا تو میڈیکل رجسٹر نے ان کی رکنیت 2013 میں منسوخ کردی تھی ، کورونا وائرس کی وبا کے دوران انہوں نے اپنی خدمات دوبارہ میڈیکل رجسٹر کو  پیش کردیں۔

آئرلینڈ کے وزیراعظم اب ہفتے میں ایک شفٹ میں اپنی ڈگری سے متعلق صحت کے شعبے میں کام کرتے ہیں، آئرلینڈ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایگزیکیٹو نے گزشتہ ماہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تمام میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے افراد جو صحت کے شعبے سے وابستہ نہیں ہوئے سے اپیل کی تھی کہ وہ اس بحران سے نمٹنے کیلئے اپنی رجسٹریشن کروائیں جس کے بعد 50 ہزار کے قریب لوگوں نے3 دن کے دوران اس پروگرام میں رجسٹریشن کروائی تھی۔

اب تک آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو وارادکر فون پر ہی میڈیکل اسٹنس دے رہے ہیں کیونکہ اس وائرس سے متاثرہ مریض سے براہ راست رابطہ کسی بھی شخص کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے اس لیے اس وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ٹیلی فون کی مدد سے ایسے افراد کا علاج کیا جارہا ہے۔

آئرلینڈ کے وزیراعظم ایک ڈاکٹر اور نرس کے بیٹے ہیں جن کا پورا خاندان صحت کے شعبے سے وابستہ ہیں ان کی اہلیہ میتھیو بیریٹ، ان کی دو بہنیں اور ان کے شوہر سب لوگ صحت کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More