ٹی بی کی ویکسین لگوانے والوں کا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہے،تحقیق

ایک امریکی تحقیق کے مطابق جن افراد کو بچپن میں ٹی بی سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ان افراد میں کورونا وائرس کا خطرہ کم ہے۔

تحقیق کے مطابق وہ ممالک جہاں پیدائش کے بعد بچے کو حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں ٹی بی یا تپ دق کی ویکسین بھی لگائی جاتی ہے ان ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد اور ہلاکتوں کی تعداد دوسرے ملکوں نسبت کم ہے۔

نیویارک انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ریسرچ کرنے والے بائیومیڈیکل کے اسسٹنٹ پروفیسر کا کہنا ہے کہ ٹی بی کی ویکسین کورونا وائرس سے تحفظ میں مدد دے رہی ہے، جن ممالک میں یہ ویکسین نہیں ہوتی وہاں کورونا سے متاثرہ افراد اور اموات کی شرح ان ممالک سے زیادہ ہے جہاں کے لوگوں کو بچپن میں ہی یہ ویکسین لگائی جاتی ہے۔

دنیا میں اس وقت امریکا، اٹلی اور نیدر لینڈ میں اب یہ ویکسین استعمال نہیں ہوتی، جن ممالک میں یہ ویکسین دیر سے استعمال ہونا شروع ہوہی وہاں بھی اموات کی شرح زیادہ ہے، اور یہ ویکسین ان بزرگوں کو تحفظ فراہم کررہی ہے جنہیں بچپن میں یہ ویکسین لگائی گئی۔

ماہرین کے مطابق اس معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے، اگر ٹی بی کی ویکسین کورونا سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوئی تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی، دنیا کے چند ممالک میں اس ویکسین کا کلینیکل تجربہ بھی شروع کی جاچکا ہے۔

    Chief Minister (11k + posts)

    پاکستان/انڈیا میں سب نے یہ ویکسین لگوائی ہوئی ہے ، تو کیا پاکستان میں یہ مرض نہیں پھیلے گا ؟؟ کھول دو سارا کچھ ، سیاست پی کے نے کہہ دیا ہے

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More