کراچی میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

کرونا کی وبا بے قابو، کراچی میں ایک ڈاکٹر سمیت ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں وائرس کی تصدیق

خاتون ڈاکٹر عباسی شہید ہسپتال میں کام کرتی ہیں، وائرس رابطے سے پھیلا

تفصیلات کے مطابق سینئر میڈیکل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ عظمی کراچی ڈاکٹر سلمی کوثر نے عباسی شہید اسپتال کی خاتون ڈاکٹر اور ان کے خاندان کے دیگر افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے، تمام افراد کا تعلق نارتھ ناظم آباد سے ہے، عباسی شہید اسپتال سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ڈاکٹر بھی متاثرہ خاندان کا حصہ ہیں۔

ڈاکٹر سلمی کوثر کے مطابق عباسی شہید اسپتال کے ساتھ احاطے میں فلٹر کلینک بنایا گیا ہے جہاں متاثرہ خاتون ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھیں، فلٹر کلینک میں کام کرنے والے دیگر عملے کی بھی اسکریننگ کرائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون ڈاکٹر سرکاری اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں جبکہ خاندان کے دیگر متاثرہ افراد کو معائنے کے بعد گھر میں قرنطین میں رکھا گیا ہے، تمام افراد رابطے کے ذریعے متاثر ہوئے، ڈاکٹر سلمی کوثر کے مطابق تمام کیسز 14مارچ سے 27 مارچ کے دوران سامنے آِئے ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More