پاکستان میں ایک ہی دن میں 577 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 577 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3864 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 577 سے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ سب سے زیادہ کیسز پنجاب سے رپورٹ ہوئے

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں اس وقت کورونا کے 1918، سندھ 932 اور خیبرپختونخوا میں 500 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ صوبہ بلوچستان میں202 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں211 اور آزاد کشمیر میں 18 کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کا انداراج کیا جا چکا ہے۔ پاکستان میں مجموعی طورپر کورونا کے 429 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی اور 28 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ متاثرہ 429 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس سے سندھ میں 17، پنجاب15، خیبرپختونخوا 17، اسلام آباد1، بلوچستان 1 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 59 فیصد مریض بیرون ملک سے آئے ہیں اور 41 فیصد مقامی ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More