لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی : نیوزی لینڈ کے وزیر صحت کی تنزلی کردی گئی

لاک ڈاؤن کی خلاف وریز مہنگی پڑگئی۔ نیوزی لینڈ کے وزیر صحت کی تنزلی۔۔

نیوزی لینڈ کے وزیر صحت عوام کو لاک ڈاؤن کر کے خود سیر کو نکل گئے ۔۔۔تصویریں وائرل ہونے پر عوام سے معافی مانگ کر استعفیٰ وزیر اعظم کو بھیج دیا

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیر صحت ڈیوڈ کلارک لوگوں کو لاک ڈاؤن سے متعلق احکامات دینے کے بعد خود فیملی کے ہمراہ سیر پر نکل گئے تھے۔ڈیوڈ کلارک کی فیملی کے ساتھ گھومنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیر صحت نے معافی مانگ لی۔

وزیر صحت نے خود کو بے وقوف قرار دے کر وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کو استعفیٰ بھیج دیا۔وبائی صورت حال کی وجہ سے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا بلکہ تنزلی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد ڈیوڈ کلارک کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More