چین میں کرونا وائرس کس نے پھیلایا؟نورلعارفین کی جعلی فوٹیج

چین میں کرونا وائرس کیسے پھیلا؟ بول کے صحافی نورالعارفین کی تحقیقاتی رپورٹ۔۔ سنئے اور سر دھنئے

بول نیوز کے صحافی نورالعارفین نے تحقیقات کرکے بتادیا کہ چین میں کرونا وائرس کیسے پھیلا اور کون اسکا موجب بنا؟ نورالعارفین کے مطابق ایک امریکی فوجی کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ بنا ہے۔

نورالعارفین کا کہنا ہے کہ ایک امریکی فوجی جو چین مشق کرنے کیلئے گیا۔ ووہان میں ایک شٹل میں سفر کے دوران اس ملعون نے اپنا ماسک ہٹایا ، منہ میں ہاتھ ڈالا اور اپنے لعاب دہن کو اس نے اپنے ہاتھ پر ملنے کے بعد اس نے ڈنڈے پر کافی دیر تک اور کافی دور تک رگڑا۔

نورالعارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ وہ مردود ہے جو پوری طرح سے یا جزوی طور پر انفیکٹڈ تھا۔ چینی حکام کے مطابق اس ایک سفر کے بعد ووہان شہر پر وہ قیامت ٹوٹی جسے دنیا کرونا کے نام سے جانتی ہے۔

صحافی نے دعویٰ کیا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ہم وہ فوٹیج دکھارہے ہیں، اگر اللہ نے چاہا تو وائرل بھی ہوگی۔

صحافی نے مزید دعویٰ کیا کہ اسکے بعد چینی حکام کو اس ایمبیسی کے اندر داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی جہاں یہ امریکی فوجی موجود ہیں۔ یہ اللہ میاں کا عذاب نہیں، امریکہ کی ایجاد ہے جس کا خمیازہ پوری دنیا بھگت رہی ہے۔

    Chief Minister (9k + posts)

    اگر یہ وبا امریکہ کی لائی ہوئی ہے تو اس کا اینٹی وائرس بھی امریکہ لے پاس ہوگا۔ تو پھر امریکہ میں کیوں لوگ اس وبا سے مررہے ہیں؟
    کمال ہے، کیسے کیسے لوگ ٹی وی پر اینکری کر رہے ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More