’اسپتالوں میں لاشیں ہی لاشیں ہیں‘ : امریکا میں مقیم پاکستانی گلوکار کے انکشافات

نیو یارک وار زون ہے یہاں ہر ہسپتال میں لاشیں ہی لاشیں ہیں، گلوکار سلمان احمد

لوگوں کو اپنے پیاروں کی تدفین کے لئے بھی انتظار کرنا پڑ رہا ہے، نیو یارک ویران ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے امریکا میں کرونا کے حوالے سے چشم کشا حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔ سلمان احمد کا کہنا تھا کہ امریکا میں ایسا منظرہےجیسےقیامت آگئی، یہاں کی سڑکیں سنسان اور اسپتالوں میں لاشیں ہی لاشیں ہیں‘۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکا میں لوگوں کو اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے بھی انتظار کرنا پڑ رہا ہے، یہاں کی صورت حال بہت زیادہ خراب ہوچکی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’نیویارک اس وقت وار زون ہے جس کی وجہ سے یہاں کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروانا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

اپنے حوالے سے گلوکار کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے سے چکر آرہےتھے، سر اور جسم میں بہت شدید درد جبکہ گلہ بھی خراب تھا، میں نے اس وقت خودکو گھر میں ہی قرنطینہ کیا ہوا ہے۔

سلمان احمد نے حوصلہ افزا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کوروناوائرس جان لیوا نہیں بس احتیاط ضروری ہے، اگر کسی کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آتی ہے تو وہ خود کو آئسولیٹ کرے اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوا پابندی سے کھائے، میں کلونجی، شہد، لیموں اور دیگر اشیا استعمال کررہا ہوں‘۔

واضح رہے امریکا میں اب تک رپورٹ ہونے والے کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 سے تجاوز کر گئی۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 583 سے زائد نئے مریض سامنے آئے جبکہ 1 ہزار 404 سے زائد اموات ہوئیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 275 تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 316 تک پہنچ گئی۔ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہی ہے۔

    (21 posts)

    Madiha Naqvi tu zyada hee tanker banee huwee hay. Lagta hay iss ka khawand bhi Quarantine mein karwaee ker gaya hay..9 maheenay baad nateeja niklay gaa….

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More