آپ کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی ضرورت ہے یا نہیں؟موبائل ایپ سب بتائے گی

آپ کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی ضرورت ہے یا نہیں؟موبائل ایپ بتائے گی

کیا آپ کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانا چاہیے؟ اس سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے، کھانسی، زکام یا بخار ہونے کی صورت میں کیا آپ کورونا کے مشتبہ مریض ہوسکتے ہیں ؟ ان تمام سوالوں نے عام لوگوں میں ایک خوف کی فضا قائم کردی ہے، لیکن اب آپ گھر بیٹھے جان سکتے ہیں کہ کیا آپ کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی ضرورت ہے یا نہیں۔

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال نے ایک انقلابی موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے جو آپ کو بتائے گی کہ کیا آپ میں کورونا وائرس ہونے کا چانس کتنے فیصد ہے۔

کورونا چیک کے نام سے بنائی گئی ایپلیکیشن کے ذریعے لوگ گھر بیٹھے اپنی علامات کو ٹیسٹ کرسکتے ہیں اور یہ ایپلیکیشن بتائے گی کہ کیا یہ علامات کورونا وائرس کی ہیں یا کسی موسمی تبدیلی کی۔

ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کا کہنا تھا کہ ” اس ایپلیکشن کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اب کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ہسپتال کا رخ نہیں کرنا پڑے گا آغا خان یونیورسٹی اوراس کے ٹیچنگ ہسپتال کی مشترکہ کوششوں سے یہ ایپلیکیشن تیار کی ہے جس کی مدد سے آپ گھر بیٹھے اپنی علامات کو ٹیسٹ کرکے جان سکتے ہیں کہ آپ کو کورونا کے ٹیسٹ کی ضرورت ہے یا نہیں”

یاد رہے کہ مارچ کے اختتام میں آغا خان ہسپتال نے اعلان کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے مزید ٹیسٹ نہیں کرسکتے کیونکہ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد گنجائش سے بڑھ گئی ہے اور اب ان کے پاس مزید ٹیسٹنگ کٹس بھی نہیں ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More