کرونا وائرس: سائنسدان سرکھپاتے رہ گئے، حکیم صاحب کا حیرت انگیز دعویٰ

پوری دنیا کے سائنسدان لیبارٹریز میں سر کھپاتے رہ گئے اور اوریا مقبول جان کے شو میں بلائے گئے حکیم صاحب نے تین دن میں کرونا ختم کرنے کا نسخہ بتادیا، ویڈیو دیکھیں

حکیم صاحب کا کہنا تھا کہ شہد، ہلدی، ملٹھی، سونف ایسی چیزیں ہیں جو قوت مدافعت بڑھاتی ہیں اور کرونا وائرس کے خلاف مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

حکیم صاحب نے کرونا کے خاتمے کا بھی دعویٰ کیا اور کہا تین دن میں کرونا وائرس ختم ہوجائے گا۔

حکیم صاحب نے نسخہ کچھ اس طرح سے بتایا۔۔۔

طب یونانی میں ایک قہوہ ہے ، بغیر کسی ہچکچاہٹ کے یہ اپنے مریضوں کو دیں اور تین دن میں اپنی رپورٹس کروالیں، میں اللہ کو حاضروناضر جان کر کہتا ہوں کہ انشاء اللہ اس میں نہایت شفاء ہے اور یہ کرونا کے اثرات بالکل ختم کردے گا۔

قہوہ بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ابریشم، گاؤزبان، گل گاؤزبان، میتھرے (میتھی کے بیج)، کلونجی، دارچینی، ادرک یا سونٹھ۔۔

دو عدد ابریشم، اسکو کاٹ لینا ہے اور ہر ابریشم کے اندر سے ایک کیڑا نکلتا ہے، اسے نکال کر پھینک دیں، ایک ماشہ گاؤزبان یعنی آدھ چمچ کے برابر، گل گاؤ زبان آدھا چمچ، دارچینی ایک عدد، دار چینی دو چنے کے برابر۔۔ میتھرے 21 دانے گن کر ، کلونجی 21 دانے۔۔۔ اسے ایک شخص سے لیکر گھر کے 7 افراد تک لے سکتے ہیں۔ دوگلاس پانی لے لیں اور اسے 10 سے 12 منٹ پکائیں اور پھر چھان لیں، اگر ذائقہ درکار ہے تو ہلکا سا لیموں ڈال لیں، چینی نہ ڈالیں، چینی کی جگہ شکر استعمال کرلیں۔

حکیم صاحب سے سوال کیا گیا کہ آج کل پنساریوں کی دکانیں بند ہیں، اگر یہ چیزیں نہ ملیں تو پھر کیا کیا جائے ؟ جس پر حکیم صاحب کا کہنا تھا کہ اگر ابریشم، گاؤ زبان نہ ملے، باقی چیزیں تو گھر میں موجود ہوتی ہیں جن میں کلونجی، دارچینی، میتھرے وغیرہ اسکا قہوہ بھی پی لیں تو افاقہ ہوگا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More