کراچی:بیرون ملک سے واپس پہنچنے والے متعدد مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص

کراچی:بیرون ملک سے واپس پہنچنے والے متعدد مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیصتفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے، اسی تناظر میں بیرون ملک سے پاکستان پہنچنے والے متعدد مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، جنہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پندرہ خصوصی پروازوں کے ذریعے کراچی پہنچنے والے مسافروں میں سے 401 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔ بیرون ملک سے گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران 2348 مسافر 15 پروازوں کے ذریعے کراچی پہنچے تھے، کراچی پہنچنے والے ان مسافروں میں سے 401 مسافروں کے کرونا کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ باقی 1714 بچ جانے والے مسافروں کو گھر بھیج دیا گیا۔

ذرائع کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق 29 اپریل کو شارجہ سے کراچی پہنچنے والی پرواز میں سب سے زیادہ 214 میں سے 127 مسافروں میں کرونا وائرس پایا گیا، اسی طرح 18 اپریل کو چکاتا سے کراچی پہنچنے والی  پی کے889 کی پرواز کے 221 میں سے 36 افراد میں کرونا وائرس پایا گیا۔

24 اپریل کو کوالالمپور سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اےکی پرواز میں موجود کل مسافروں میں سے 10 مسافروں میں کورونا مثبت آیا، 20اپریل کو دبئی سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز کے 16 مسافروں میں کورونا وائرس پایا گیا جس کے بعد تمام مسافروں کو تعلقہ قرنطینہ سینٹرز میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کو طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More