سندھ میں 100 سے زائد پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی سمیت سندھ بھر میں 100 سے زائد پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ۔۔

کرونا کی وبا کے دوران یہ پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ۔ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے اہلکاروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ڈیوٹی کے دوران سایہ دار جگہ پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کراچی کے عملے کے30افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جبکہ کچھ روز قبل وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پنجاب کی طرح سندھ حکومت نے بھی سمپل ٹیسٹنگ شروع کردی ہے۔ کراچی کے علاقے کلفٹن کے 2 سپر اسٹورز کے 6 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد دونوں اسٹور سیل کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 10 ہزار 771 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 180 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ادھر پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 29 ہزار 465 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 639 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 20 ہزار 803 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 8 ہزار 23 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>