میاں افتخار حسین اور انکے بھائی کرونا کا شکار، بھائی جاں بحق

اے این پی رہنما میاں افتخار حسین بھی کرونا وائرس کا شکار۔۔ میاں افتخار حسین کے بھائی کرونا وائرس کے باعث جاں بحق

اے این پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین کے بھائی میاں سریر حسین کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ میاں سریر حسین 2 دن سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے ائی سی یو وارڈ میں زیرِ علاج تھے۔

نجی ٹی وی چینل سےبات چیت کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے اپنے بھائی میاں سریر حسین کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ میاں سریر حسین کرونا وائرس کا شکار تھے اور تشویشناک حالت کے پیش نظر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے ائی سی یو وارڈ میں 2 دن سے زیرِ علاج تھے۔

میاں افتخار حسین کا مزید کہنا ہے کہ اپنے بھائی اور عوام کے ساتھ میل جول کی وجہ سے ان کا اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی 9 مئی کو مثبت آچکا ہے اور انہوں نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کیا ہوا ہے۔ ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے تاہم عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

میاں افتخار حسین کا کہنا تھ اکہ مطابق ان کے بھائی کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں تمام ایس او پیز فالو کئے جائیں گئے اور ان کی نوشہرہ کی تحصیل پبی میں عالمی ادارہ صحت کے متعین کردہ اصولوں کے مطابق تدفین کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اے این پی کے سینئر رہنما غلام احمد بلوچ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور کل انہوں نے اپنے کرونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی تصدیق کی تھی

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More