کرونا وائرس نے تحریک انصاف کی رکن اسمبلی کی جان لے لی

پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس سے انتقال کرگئیں۔۔ شاہین رضا کو کچھ روز پہلے تشویشناک حالت کے پیش نظر میوہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا

سی ای او میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے ایم پی اے شاہین رضا کے انتقال کی تصدیق کردی۔۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین رضا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور انہیں تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لایا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف کا کہنا ہے کہ شاہین رضا کی 4 روز قبل طبیعت ناساز ہوئی۔ حالت بگڑنے پر انہیں علاج کے لیے ڈی ایچ کیو شفٹ کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھیں، جس کے بعد انہیں لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا سے 45 ہزار 898 افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 985 افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی میت ضروری کارروائی کے بعد گوجرانوالہ منتقل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اب تک اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، سعید غنی، دوست محمدمزاری، کامران بنگش سمیت متعدد اراکین اسمبلی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے لیکن شاہین رضا کورونا وائرس سے انتقال کرنے والی پاکستان کی پہلی رکن اسمبلی ہیں۔ شاہین رضا 2018 کے الیکشن میں گوجوانوالہ سے مخصوص نشستوں پر ایم پی اے منتخب ہوئی تھیں

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More