لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد اسلام آباد میں کرونا کی صورتحال

لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد اسلام آباد کی صورتحال

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی شئیر کردہ رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے بعد اسلام آباد میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں اب تک کیسز کی تعداد 1235 ہوگئی ہے

رپورٹ کے مطابق اب تک اسلام آباد میں کل 29033 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 1235 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وفاقی درالحکومت میں صحت یاب افراد کی تعداد 151 ہے جبکہ 10 افراد جاں سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

اگر اسلام آباد میں کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو روزانہ کیسز سامنے آنے کی ایوریج 30 سے 50 تھی لیکن گزشتہ دو دنوں سے یہ شرح دوگنا ہوگئی ہے اور 100 کے قریب کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں جس کی وجہ لاک ڈاؤن ختم ہونا بتاایا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی شئیر کردہ رپورٹ کے مطابق کرونا کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں بارہ کہو، آئی 10، لوہیبر ، جی سکس، جی سیون، ترلائی، سوہان شامل ہیں ۔ دیکھئے اسلام آباد کی مختلف یونین کونسلز میں کرونا کیسز کی صورتحال

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More