پاکستان : کرونا سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی

پاکستان میں کرونا سے ہونیوالی اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی۔۔ 1017 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2193 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 17 ہزار 382، سندھ میں 18 ہزار 964، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 815، بلوچستان میں 2 ہزار 968، گلگت بلتستان میں 579، اسلام آباد میں ایک ہزار 235 جبکہ آزاد کشمیر میں 148 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اب تک 14،155 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں سے 5645 کا تعلق سندھ، 5،112 افراد کا تعلق پنجاب ، 2130 کا تعلق خیبرپختونخوا جبکہ بلوچستان سے 636، گلگت بلتستان سے 402، اسلام آباد سے 141، آزاد کشمیر سے 79 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں 351 ریکارڈ کی گئیں، سندھ سے 316، پنجاب سے 297، بلوچستان سے 38، اسلام آباد سے 10، گلگت بلتستان سے 4 افراد کرونا سے جاں بحق ہوئے

گزشتہ روز 15,346 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک 429,600 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ ٹیسٹ پنجاب میں ہوئے، اسکے بعد سندھ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More