کورونا وائرس کیخلاف جنگ: حکومت پاکستان نے امریکہ کو طبی امداد بھیج دی

کورونا وائرس کے خلاف جنگ: حکومت پاکستان نے امریکہ کو طبی امداد بھیج دی۔

پاکستان کی جانب سے امریکی حکومت کے ادارے فیما کو سرجیکل ماسکس اور حفاظتی سوٹ (پی پی ایز) کا عطیہ بھیج دیا ۔ یہ امداد پاک فضائیہ کا طیارہ سی -130 امریکی افواج کے ٓفضائی مستقر اینڈریو میں لینڈ کیا ۔ جہاں یہ امداد امریکی حکام کے حوالے کی گئی۔

کورونا وائرس کے خلاف جنگ: حکومت پاکستان نے امریکہ کو طبی امداد بھیج دی۔

امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیونے اس امداد پر پاکستان کی تعریف کی  انکا کہنا تھا کہ، پاکستان کیجانب سے فیما کیلیے ماسکس اور پی پی ایز کا عطیہ قابل ستائش ہے۔. یہ عطیہ کورونا کے خلاف جنگ میں امریکہ اور پاکستان کی یکجہتی کی علامت ہے۔

امریکہ کے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے بیورو نے بھی پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی امداد پرپاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ بیورو کے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ سے ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ، کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کرنے اور طبی سامان عطیہ کرنے پرامریکہ پاکستان کا شکرگزار ہے۔صحت کے شعبے میں دونوں ممالک کی شراکت اور مربوط ردعمل وائرس کو شکست دینے میں مدد دے گا ۔

امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو کی جانب سے تعریف کے جواب میں ، امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ نے ہمیشہ مشترکہ مفادات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے مل کر کام کیا ہے ۔ بے شک کورونا کے خلاف جنگ میں ہم ایک ساتھ ہیں۔د

 

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More