پاکستان میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 50 مریض جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 50ہزار694 تک پہنچ گئی جبکہ ان 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید50 افراد لقمہ اجل بنے ہیں جس کے بعد کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 1067 ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے ایک روز میں کورونا سے 50 افراد ابھی تک جاں بحق نہیں ہوئے تھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 16 ہزار 387 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد اب تک ٹیسٹوں کی تعداد4 لاکھ 45 ہزار 987 ہو گئی۔جبکہ اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 15ہزار201 ہوگئی۔

گزشتہ24 گھنٹوں میں 2603 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس سے کورونا کے مریضوں کی تعداد50ہزار694 ہوگئی،اس وقت سب سے زیادہ مریض سندھ میں 19ہزار924، پنجاب میں 18ہزار455، خیبرپختونخوا میں 7ہزار155،بلوچستان میں 3ہزار74،اسلام آباد میں 1326 جبکہ آزادکشمیر میں760 مریض ہیں۔

اب تک خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ کورونا کے مریض جاں بحق ہوئے ہیں،جہاں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 365 ہے، سندھ میں 336 ، پنجاب میں 310، بلوچستان میں 39، اسلام آباد میں 12، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض جاں بحق ہوا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More