بھارت کرونا وائرس سے متاثرہ 10 بڑے ممالک میں شامل

بھارت کرونا وائرس سے متاثرہ 10 بڑے ممالک میں شامل۔۔ بھارت نے چین کے بعد ایران کو بھی پیچھے چھوڑدیا

بھارت میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ بھارت میں گزشتہ ایک ہفتے سے روزانہ اوسطا 6000 سے 7000 کیسز سامنے آرہے ہیں جو مودی حکومت کیلئے تشویش کا باعث ہے۔

بھارتی میڈیا کے کے مطابق پیر کے روز بھارت میں بڑی تعداد میں کرونا کے نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد بھارت، ایران کو پیچھے چھوڑ کر کورونا سے متاثر 10بڑے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

مرکزی صحت کی وزارت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 6977 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 44ہزار 950 تک پہنچ گئی۔

بھارت میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 80 ہزار سے زئد ہے جبکہ 4 ہزار 172افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

بھارت میں صحت یاب ہونے والوں کی کل تعدا60 ہزار سے زائدہے۔ بھارت نے اب تک 30 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کئے ہیں جو ڈیڑھ ارب آبادی کیلئے ناکافی قرار دئیے جارہے ہیں لیکن بھارت سب سے زیادہ کرونا ٹیسٹ کرنیوالا دنیا کا ساتواں بڑا ملک بن گیا ہے

بھارت میں سب سے زیادہ کیسز مہاراشٹر سے رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ دوسرے نمبر تامل ناڈو، تیسرے نمبر پر گجرات اور دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More