کراچی کے اسپتالوں میں کرونا وارڈز میں متاثرین کی بھرمار،وارڈز بھر گئے

لاک ڈاؤن میں نرمی نے شہرقائد میں کرونا کے وار مزید تیز کردیئے,کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہوگیا, جس کی وجہ سے شہر کے نجی اور سرکاری اسپتالوں میں کرونا متاثرین کے وارڈز بھر گئے ہیں۔

محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق بیشتر نجی اور سرکاری اسپتالوں نے مزید کرونا کے مریض لینے سے انکار کر دیا ہے۔ جناح اسپتال میں ایچ ڈی یو کے 19 بستروں پر مریض موجود ہیں، جبکہ آئی سی یو کے سترہ بستروں پر بھی متاثرین موجود ہیں
سول اسپتال میں مختص 12 وینٹی لیٹرز پر بھی کرونا متاثرین موجود ہیں۔

نجی اسپتالوں میں بھی کرونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوگیا, انڈس اسپتال کے تمام 28 بستر اور 15 وینٹی لیٹر بھر چکے ہیں۔ اوجھا اسپتال کے تمام 50 بیڈ اور 16 وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔ ضیاء الدین اسپتال کے مخصوص 51 بیڈ اور 6 وینٹی لیٹرز پر بھی کرونا متاثرین زیر علاج ہیں۔

آغا خان اسپتال نے کرونا وائرس کے مزید متاثرین کو ایڈمت کرنے سے انکار کر دیا, اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹس بھی آویزاں کر دیا گیا ہے۔ محکمۂ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ مریضوں کا بوجھ عید کی چھٹیوں کے باعث سامنے آیا ہے۔‎

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More