کورونا وائرس کے باعث نوجوان ڈاکٹر جاں بحق،حکومت صحیح تعداد نہیں بتارہی،ینگ ڈاکٹرز

ملک میں کورونا وائرس کے وار مزید تیز ہوگئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 افراد جاں سے گئے ، ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی اصل تعداد چھپا رہی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی کل تعداد ہوگئی 1317 ہوگئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 64 ہزار ہوگئی ہے جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے 2000 ہزار مریض بھی شامل ہیں۔
کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں میں لیڈی ڈاکٹر ثنا ء فاطمہ بھی شامل ہیں، لیڈی ڈاکٹر کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے ذمہ داریاں سرانجام دے رہیں تھیں۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں ہسپتال میں داخل کرلیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکیں۔

اب تک کورونا وائرس نے 5 مسیحاؤں کو نشانہ بنالیا ہے جن میں سے دو کا تعلق لاہور، ایک گوجرانوالہ ، ایک ہنگو جبکہ ایک کا تعلق فیصل آباد سے ہے، لاہور جنرل ہسپتال کے ایم ایس بھی کورونا وائرس کا شکا ر ہوچکے ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے مریضوں کی اصل تعداد چھپا رہی ہے، ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے عہدیدار عمار یوسف کا کہنا تھا کہ ہمارا وزیرصحت سے مطالبہ ہے کہ وہ عوام کو سچ بتائیں ، 90 سے زائد ڈاکٹرز اور 10سے زائد طبی عملہ اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیپرا رولز میں تبدیلی کرکے اسپتالوں کو خریداری کی اجازت دی جائے۔

    Chief Minister (5k + posts)

    Bianbazi is easy and have become a habit for the sake of media coverage.

    Bring solid proofs and data, if they have any, otherwise it is merely speculation and accusations..

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More