اینکر ماریہ میمن بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئیں

اے آر وائے نیوز کے پروگرام "سوال یہ ہے؟” کی میزبان ماریہ میمن کرونا وائرس کا شکار، ٹویٹر پر تصدیق

اینکر ماریہ میمن بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئیں

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، کرونا وائرس جہاں سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کو بری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے وہی میڈیا انڈسٹری کو بھی بری طرح سے متاثر کر رہا ہے، جہاں کرونا وائرس سے اب تک متعدد میڈیا ورکرز متاثر ہو چکے ہیں وہی اے آر وائے نیوز کے پروگرام "سوال یہ ہے؟” کی میزبان ماریہ میمن بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں،

ماریہ میمن نے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ” 2 دن پہلے میں نے خود میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر احتیاطی طور پر کرونا ٹیسٹ کروایا، جس کا رزلٹ آپ سب لوگوں کے سامنے ہے کہ میرا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے۔

اینکرپرسن ماریہ میمن کا اپنی ٹویٹ میں مزید یہ لکھنا تھا کہ ” یہ بہت ضروری ہے کہ لوگ اپنی معاشرتی ذمہ داری سمجھتے ہوئے احتیاط کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو دیگر لوگوں سے الگ تھلگ رکھیں اور بروقت اپنا کرونا کا ٹیسٹ کروائیں تاکہ لوگ آپ کی حالت سے واقف ہو سکے گے، کیونکہ ہم نے مل کر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہے”

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More