کراچی،سول ہسپتال میں کورونا کے مریض کی موت،لواحقین کی توڑ پھوڑ

گزشتہ رات کراچی کے سول ہسپتال میں کورونا کا مریض جاں بحق ہوا تو70 کےقریب لوگوں نے ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور پیرا میڈیکل سٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

WATCH: Mob attacks Civil Hospital Karachi after coronavirus patient’s death

A mob rushed Karachi’s Civil Hospital on Friday night after a coronavirus patient died during treatment and attacked the medical staff on duty.At least 70 people entered the hospital and took the body of the deceased from the emergency ward and also harassed and attacked medical personnel on duty, according to the hospital’s management.Find more details in our exclusive report by Sameer Mandhero here: https://tribune.com.pk/story/2231571/1

Posted by Express Tribune Video on Friday, May 29, 2020

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 70 کے قریب افراد نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ہراساں کیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر لاش لے کر چلے گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مریض کا علاج محکمہ صحت کے ایس او پیز کے مطابق کیا جا رہا تھا اور مرنے کے بعد بھی ایس او پیز کو ہی فالو کیا جاتا ہے۔

کراچی سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خادم قریشی نے کہا کہ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست دی ہے کیونکہ ڈاکٹروں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ایسے حالات میں کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

گزشتہ رات 11 بجے کے قریب پیش آنے والے اس واقعہ سے متعلق ایک اور ڈاکٹرنے کہا کہ اس ہفتے میں مریضوں کے لواحقین کی جانب سے ڈاکٹروں پر تشدد کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتال کے مرکزی دروازے پر تعینات پولیس اہلکاروں نے طبی عملے کی مدد نہیں کی اور نہ ہی اب تک کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ڈاکٹروں نےہسپتال میں سندھ رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    Citizen (66 posts)

    No where else in the world people are behaving in this way.This is due to decades of lawlessness & failure of judicial system in our country,esp. in Karachi,which remained under control of MQM mafia. It is high time that Govt must assert its rit, and punish those who are responsible. A society can only survive on concept of JAZA & SAZA.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More