اسلام آباد میں سختیاں بڑھادیں گئیں،ماسک نہ پہننے پر جرمانہ اور قید

اسلام آباد میں سختیاں بڑھادیں گئیں،ماسک نہ پہننے پر جرمانہ اور قید

ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کےبعد کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور اموات میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،جس کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مہلک وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں۔اب اسلام آباد میں تمام عوامی جگہوں پر ماسک پہننا اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات نے کرونا وائرس سے بچنے کیلئے شہریوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی ماسک نہیں پہنے گا اس کیخلاف ضابطہ فوج داری کے تحت علاقہ مجسٹریٹ کارروائی کریں گے اور جرمانہ بھی کیاجائے گا۔

ڈی سی نے بتایا کہ وزارت صحت کی جانب سے جاری شدہ گائیڈ لائنز کے تحت ہی اسلام آباد میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، جو لوگ کسی بیماری کے باعث ماسک نہیں پہن سکتے وہ کم از کم اپنے منہ کو ضرور ڈھانپیں، منہ کور کیے بغیر دیکھے گئے شہریوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں کوشش کریں گے سخت کارروائی کی بجائے عوامی آگاہی کی طرف جائیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More