پی ٹی آئی ایم این عامر ڈوگر بھی کرونا وائرس کا شکار

ملتان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ملک عامر ڈوگر نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا۔

ملتان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کے بعد رکن قومی اسمبلی و چیف وہپ ملک عامر ڈوگر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ملک عامر ڈوگر نے گذشتہ روز نشتر اسپتال سے کورونا ٹیسٹ کروایا جوکہ مثبت آیا۔ اس سے قبل پی ٹی آئی ایم پی اے سلمان نعیم بھی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک عامر ڈوگر نے دو روز قبل وزیراعلی پنجاب کے ملتان دورے پر ان سے ملاقات کی تھی جس میں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے

وزیراعلیٰ پنجاب سے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر سمیت منتخب نمائندوں کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر سمیت منتخب نمائندوں کی ملاقات

Posted by 92 News HD Plus on Thursday, May 28, 2020

اس سے قبل تحریک انصاف کے لاہور سے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر، وفاقی وزیر شہریار آفریدی بھی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ کامران بنگش،راجہ راشد حفیظ، عبدالسلام آفریدی میں بھی کرونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More