چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان ابرارالحق کرونا وائرس کا شکار

چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان ابرارالحق کرونا وائرس کا شکار

گلوکار و چیئرمین ہلالِ احمر ابرارالحق کرونا وائرس کا شکار ، گھر میں ائسولیٹ ہو گئے۔

کرونا وائرس کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کے نامور گلوکار اور چیئرمین ہلال احمر ابرارالحق میں کرونا وائرس کا شکار ہو گئے، جس کی تصدیق انھوں نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کی۔

ابرارالحق کا اپنے کرونا ٹیسٹ کے حوالے سے ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں کہنا ہے کہ ” میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، میں گھر میں کورنٹائن میں ہوں ، تاہم انشاء اللہ میں سکائپ کے ذریعے ریڈ کریسنٹ اور سہارا ورکر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔ میری آپ سب لوگوں سے التجا ہے کہ میرے اور ان سب سے لڑنے والوں کے لئے دعا کریں”۔

واضح رہے کہ اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 70 ہزار 381 ہوگئی ہے، اب تک 1500 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں اور  24131 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More