سعودی حکومت کا ماسک نہ پہننے  پر جرمانے کا اعلان

سعودی حکومت کا ماسک نہ پہننے  پر  جرمانے کا اعلان

سعودی حکومت نے کروناوائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات مزید سخت کردیئے،سعودی  وزارت داخلہ نے  کرونا کی وبا پرقابو پانے کے لیے نئے اور سخت حفاظتی انتطامات کےلیے نئے قوائد و ضوابط لاگو کرنے کا اعلان کردیا۔ نئے ضابطہ اخلاق کے تحت پبلک مقامات میں چہرے پر ماسک کو لازمی قرار دیا ہے اور ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔


سعودی وزارت داخلہ  نے کہا کہ ہر شخص پر لازم ہے کہ وہ گھر یا دفتر سے نکلتے وقت ماسک پہنے اور دیگر افراد سے سماجی فاصلہ بنائے رکھے،سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں کو پبلک مقامات پر سماجی دوری کو یقینی بنانے اور اپنا بخار چیک کرانے کی تاکید کردی ہے۔

نئے قوانین کے تحت اجتماعات میں میں پچاس افراد شرکت کرسکتے ہیں، اس سے زائد افراد کے اجتماع کو قوانین کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔ ملازمین کو اپنا منہ اور ناک ڈھانپنا ضروری ہے، جبکہ اداروں کو دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بھی ضروری ہے اگر کوئی ادارہ خلاف ورزی کرتا دیکھا گیا تو دس ہزار ریال جرمانے بھرنا پڑے گا، دوسری بار خلاف ورزی پر  بیس ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More