پنجاب میں دوا کا کامیاب تجربہ: کرونا کے تشویشناک حالت میں مبتلا مریض صحت یاب

پنجاب میں کورونا کے مریضوں پر ایک دوا کا تجربہ کامیاب، بہتر نتائج سامنے آئے

دنیا بھر میں اس وقت کورونا کا علاج دریافت کرنے کیلئے ایک دوڑ لگی ہوئی ہے ایسے میں کورونا ایکپرٹس ایڈوائزری گروپ کی ہدایت پر پنجاب میں کورونا کے شکار مریضوں پر ٹوسیلی زوماب (Tocilizumab) نامی دوا کو ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کے 80 سے 90 فیصد نتائج مثبت رہے۔

خوش قسمتی سے اس دوا کا تجربہ ایسے وقت میں کامیاب ہوا جب پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی صحتیابی کیلئے مختلف ادویات کے کلینیکل تجربات کیے گئے اور کورونا ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی جانب سے منظوری ملنے پر ایکسٹمبرا کے نام سے بننے والے ٹیکے کے استعمال کی اجازت دی گئی اس ٹیکے کا کیمیائی نام ٹوسیلی زوماب ہے۔

کورونا کے مریضوں میں اس وائرس کا حملہ پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتا ہے مگر مدافعتی نظام اس حملے کو ناکام بنانے کیلئے مریض کے جسم کو ہی نقصان پہنچا دیتا ہے یہ دوا اس مدافعتی نظام کی جوابی کارروائی کےخلاف ڈھال کی طرح کام کرتی ہے۔یہ دوا دراصل جوڑوں کی بیماری آرتھرائٹس میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ بیماری بھی ایسی ہے جس میں مدافعتی نظام خود جسم کو نقصان پہنچانے پر تل جاتا ہے۔

اس ٹیکے کی قیمت 60 ہزار روپے ہے اور دوران علاج 2 ٹیکے ایک لاکھ 20 ہزار میں پڑتے ہیں۔ مگر ایڈوائزری گروپ کی ہدایت پر اس ٹیکے کی مارکیٹ میں فروخت پر پابندی لگادی گئی ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو یہ ٹیکہ مفت سرکاری خرچے پر لگایا جائے گا۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 964 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد پاکستان بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 72ہزار 460 تک جا پہنچی ہے جن میں سے 26 ہزار 83 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔

    Minister (4k + posts)

    Very hard to believe, it’s Pakistan

    i heard in Karachi when hospital handed Corona virus patient dead body to Edhi to be burried in special grave yard for corona dead’s, then these Edhi drivers take ONE lac to hand the body in to his relatives.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More