حکومت ہمیں کرونا کے اعدادوشمار نہیں حقیقت دکھائے،شنیرا اکرم کا مطالبہ

 

حکومت ہمیں کرونا کے اعدادوشمار نہیں حقیقت دکھائے،شنیرا اکرم کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق سابق قومی کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں کرونا وائرس کے اعدادوشمار نہیں بلکہ حقیقت دکھائیں، یہ مطالبہ شنیرا اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔

شنیرا اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی جاری پیغام میں کہا کہ ” آج ہم ایک ایسی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں ہم دشمن کو نہیں دیکھ سکتے لیکن ہم پھر بھی لڑ رہے ہیں، میں سمجھ سکتی ہوں کہ ہمارے ملک کے لیے یہ جنگ مشکل ہے، اِسی لیے ہمیں اعداد و شمار کے بجائے حقیقت سے آگاہ کیا جائے، لوگوں کو یقین دلایا جائے تاکہ وہ بھی آپ کی اس جنگ میں آپ کا ساتھ دے سکیں”۔

سابق کپتان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنے اگلے ہی ٹویٹ میں لکھا کہ ” ہم یہ جنگ اس صورت میں جیت سکتے ہیں کہ ہمارے ملک کا ہر بچہ، عورت اور مرد کرونا وائرس پر یقین رکھے، اس جنگ میں ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، اخبارات اور سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی طاقت کا صحیح استعمال کریں اور عوام کو کرونا وائرس کے حوالے سے اعداد و شمار بتانے کی بجائے اصل حقائق دکھائے جائیں اور یہ حقیقت بھی بتائی جائے کہ کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے جارہے ہیں”۔

واضح رہے کہ عید کے بعد سے پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 70 ہزار 460 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ اس جان لیوا بیماری نے 1 ہزار 543 افراد کی زندگی کے چراغ گل کر دیے ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More