پنجاب میں کرونا کی تشویشناک صورتحال، 24 گھنٹوں میں 43 اموات

پنجاب میں کرونا کی صورتحال شدت اختیا رکرگئی۔۔ پنجاب میں ایک ہی دن میں 43 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈس آسٹر منیجمنٹ اتھارٹی) نے رپورٹ میں بتایا کہ پنجاب میں کرونا کی وبا کی وجہ سے ایک ہی دن میں 43 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 540 ہوگئی ہے

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں کرونا کے کیسز کی تعداد 27850 ہوگئی ہے ۔ کل 6371 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 1610 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 7116 ہوگئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک دو لاکھ 45 ہزار 544 ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور پنجاب حکومت کی ٹیسٹ کپیسٹی 6400 ہے

اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 752 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 812 لاہور کے شہریوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 شہری جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں جبکہ لاہور میں اموات کی تعداد 205 ہوگئی ہے۔

راولپنڈی میں بھی کرونا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جہاں 2 ہزار 255 افراد کرونا کا شکار ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 115 ہوگئی ہے اور 17 لوگ صرف راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

ملاحظہ کیجئے پنجاب کے باقی شہروں کی صورتحال

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More